24 مارچ 2016 - 22:45
سرتاج عزیز: ایرانی صدر کا پاکستان دورے کا اہم مقصد، اقتصادی تعلقات میں توسیع

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجه امور نے صدر 'حسن روحانی' کے آئنده دوره پاکستان کو باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا که اقتصادی تعلقات بالخصوص تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفه تعاون کی توسیع اس دورے کا اہم مقصد ہوگا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجه امور نے صدر 'حسن روحانی' کے آئنده دوره پاکستان کو باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا که اقتصادی تعلقات بالخصوص تجارتی اور توانائی کے شعبوں میں دوطرفه تعاون کی توسیع اس دورے کا اہم مقصد ہوگا.
ان خیالات کا اظهار 'سرتاج عزیز' نے بده کے روز اسلام آباد میں ارنا کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے هوئے کیا.

اس موقع پر انهوں نے کها که اسلامی جمهوریه ایران کے صدر مملکت حسن روحانی 25 مارچ کو پاکستان کے دو روزه دورے کریں گے جس کے ذریعے سے دوطرفه تعلقات کو ایک نئی سمت ملے گی.

انهوں نے مزید کها که پاکستان ایران پر سے عالمی پابندیوں کے خاتمے کس پس منظر میں دوطرفه تعلقات کو مزید بڑهانے کیلئے پُرعزم ہے.

سرتاج عزیز نے کها که ایران اور پاکستان قریب مستقبل میں دوطرفه تجارت کی سطح پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے پرعزم هیں جس کیلئے دونوں ممالک کے سربراهاں بهی اس اهم مقصد پر زور دیتے ہیں.

انهوں نے مزید کها که صدر حسن روحانی کے دورے کے موقع پر ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی، سرمایه کاری، مواصلات، ریلوے، فضائی اور سمندری، تعلیم، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلل کے شکار ہونے والے باہمی تعاون کے معاهدوں پر پهر سے تبادله خیال اور جائزه لیا جائے گا.

پاکستانی وزیراعظم کے مشیر خارجه امور نے کها که ایران اور پاکستانی قیادت تازه ترین علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بهی بات چیت کریں گے.

انهوں نے اس بات پر زور دیا که ایران اور پاکستان کے درمیان بهت سارے مشترکات پائے جاتے ہیں اور ہم اسلامی جمهوریه ایران کو ایک قریبی ہمسایه اور برادر ملک سمجهتے ہیں.

.......

/169